8ستمبر1965کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی، عثمان بزدار

  • جری جوانوں نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، اپنے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،یوم پاک بحریہ پر پیغام
  • مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ سے وزیر اقلیتی امور کی قےادت مےں سکھ برادری کے وفد کی ملاقات

لاہور(الاخبار نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر 1965 کو بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاک بحریہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کی قےادت مےں سکھ برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں مےں رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ، پرم جیت سنگھ سرنا، ہرمیندر سنگھ سرنا اور روپا کور شامل تھیں۔سکھ برادری کے وفد نے ننکانہ صاحب مےں سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزےراعلیٰ کا شکرےہ ادا کےا۔وفد سکھ برادری نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے آپ کی ذاتی کاوشوںکو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحرےک انصاف کی حکومت سکھ برادری سمےت دےگر اقلےتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے سرگرم عمل ہے۔سکھ برادری کو پاکستان مےں اپنی مذہبی رسومات کی ادائےگی کے لئے مکمل آزادی ہے ۔سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آ چکے ہیں، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی سکھ بھائی شریک ہوئے ہیں۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اورہم امن پر یقین رکھتے ہیں۔پنجاب حکومت نے حال ہی مےں سکھ کنونشن منعقد کےے جس مےں دنےا بھر سے سکھ برادری نے شرکت کی ۔انہوںنے کہا کہ ہمےں اپنے سکھ بھائےوں کی مےزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے ۔پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ یونیورسٹی پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔انہوںنے کہا کہ ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے سکھ یاتریوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ پاکستان مقامی سکھ برادری اور بھارت سے آنےوالے یاتریوں کی مذہبی روایات کے احترام اور مقدس مقامات تک ان کی رسائی کےلئے سہولتیں فراہم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرےگا۔ ہر پاکستانی اپنے سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کا خیال رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کیلئے تقریباً ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔مینارٹی امپاورمنٹ پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔نیا پاکستان تحمل، برداشت، بھائی چارے اور یگانگت کے سنہرے اصولوں پر چل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سکھ برادری کی سہولت کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔

Scroll To Top