900کروڑ لگانے کے باوجود بھارتی خواب چکنا چور خلائی مشن چندریان 2 ناکام

لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے ، مودی شدید مایوس ہوکر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے روانہ، بھارت چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا، قبل ازیں 2008 میں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی

کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے معصوم کشمیری ،مسلمان یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور


نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی، لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے ، مودی شدید مایوس ہوکر خلائی ادارے کے ہیڈ کوارٹر سے چلے گئے۔بھارت کا خلائی مشن چندریاں ٹو چاند پرلینڈنگ سے چند منٹ قبل سگنل کھو بیٹھا، بھارتی اسپیس ایجنسی اسرو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر وگرم لینڈر کا رابطہ منقطع ہوگیا، لینڈر معمول کےمطابق مشن پر رواں دواں تھا، ڈیٹا کا جا ئزہ لیا جا رہا ہےبھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی مایوس ہوکر خلائی مرکز سے چلے گئے۔بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ منقطع ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا ، اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔ اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نےکہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاو¿ ؟، اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔۔چاند پرلینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم اسرو ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کےقطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔بھارت کا یہ دوسرا خلائی مشن تھا جو 50 دن کے سفر کے بعد چاند کے قریب پہنچا تھا۔ ادھر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کےخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا۔واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ”چندریان 2“ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہوچکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی جو 2130 پاکستانی روپیوں کے برابر بنتی ہے۔

Scroll To Top