سارک اسنوکر چیمئین شپ؛ بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد بلال اور اسجد اقبال مدمقابل ہوں گے۔ فوٹو:ایکسپریس

سیمی فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے محمد بلال نے روایتی حریف بھارت کے سندیپ گلاٹی کو بے بس کردیا اور یکطرفہ طور پر 6 صفر سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہی اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو  4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد اب پاکستان نے پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل میں اپنے نیپالی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پہلے میچ میں اسجد اقبال نے نیپال کے  دیپک مگر کو 1-5 سے ہرایا، جب کہ دوسرے کواٹر میچ میں محمد بلال نے نیپال ہی کے اے ایم شری سیٹھا کو  اسی اسکور سے قابو کیا۔

Scroll To Top