ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لارہی ہیں،فردوس عاشق

  • برآمدات میں اضافہ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اوردرآمدات میں واضح کمی آئی ہے ،معیشت کی بہتری، اصلاحات کے ایجنڈےپرکاربند ہیں
  • ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں،وزیراعظم کی معاون خصوصی

اسلام آباد(صباح نیوز)معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچرکرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں ۔فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری، اصلاحات کے ایجنڈےپرکاربند ہیں، برآمدات میں اضافہ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اوردرآمدات میں واضح کمی آئی ہے، ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لارہی ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اورتکبرخاک میں مل رہا ہے،ہر طرف سے بھارت کومنہ کی کھانا پڑ رہی ہے۔یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا،مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی

You might also like More from author