ٹوئیٹر کالم ۔۔غلام اکبر۔۔۔03-09-2019

مجھے فخر ہے کہ میں فخر کائنات کی امت میں سے ہوں۔میرے گناہ میرا مقدر نہیں بن سکتے۔ابلیس کو شکست میرے ہی ہاتھوں ہو گی۔ورنہ میرا رب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وصلعم کو کیوں پیدا کرتا اور ہمیں آپ کی غلامی میں کیوں دیتا؟
یکم ستمبر2019

ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب میں آپ کے مداحوں میں ہوں مگر میں آپ کے پیش کردہ Dooms Day Scenario سے اتفاق نہیں کرتا۔دنیا بدل رہی ہے۔مجھے BALLAC کی پیشگوئی یاد آرہی ہے جو اس نے 1938 میں کی تھی کہ “اکیسویں صدی اسلام کی صدی ہو گی۔”میں اس کے آثار دیکھ رہا ہوں۔دنیائے ہلال 1938 جتنی بے بس نہیں۔
یکم ستمبر2019

ہمارے وزیر خارجہ نے مودی پر گرجنے برسنے کے بعد یہ کہہ کر دہلی والوں کے دل جیت لئے ہوں گے کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹالے اور مواصلاتی رابطے بحال کر دے تو پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے-شاہ محمود صاحب آپ کا خیال ہے کہ کرفیو ہمیشہ لگا رہے گا؟ کرفیو مسئلہ نہیں ہے حضور۔۔۔
31اگست 2019

ہجری سال نو مبارک۔۔۔1441سال قبل وہ عظیم سفر شروع ہوا جس نے ایک چوتھائی صدی میں دنیا کی تاریخ مکمل طور پر تبدیل کر کے رکھ دی۔
یکم ستمبر2019

اے رب محمد صلی اللہ علیہ و آل آلہ و صلعم۔۔تیرا کتنا بڑا احسان ہے ہم پر کہ تم نے ہمیں اس سفر کی برکتوں کا وارث بنایا!!!
یکم ستمبر2019

شہادت حسین ؓ ہماری تاریخ کاسب سے المناکواقعہ ہے۔ نواسہءرسول ﷺ نے ریاستی جبر کے خلاف حق گوئی اور اصول پرستی کی جو مثال قائم کی اس پر مسلمان ہمیشہ ناز کریں گے۔

اسی زمین سے ہم نے تمہیں بنایا، اسی میں تمہیں لے جائیں گے اور اسی سے ہم تمہیں گے (طہہ القران)
یکم ستمبر2019

اگر بات کہا کر تو کہا کر۔۔۔اللہ کو معلوم ہے تمہاری چھپی ہوئی بات۔۔۔۔۔ اور اس سے بھی چھپی ہوئی۔۔۔(طہہ القران)
یکم ستمبر2019

اگر تمہارے ہاتھ میں ہوتے میرے رب کے خزانے تو تو انہیں رکھتا بند کہ کہیں ہو جائیں نہ خرچ۔ انسان دل کا ہے تنگ(بنی اسرائیل القران)
یکم ستمبر2019

تو تو ہے میری جستجو، میں ترا سراغ ہوں
تو تو ہے میری روشنی، میں تیرا چراغ ہوں
30اگست 2019

تو تو ہے میری بندگی میں تیرا ہی اک کمال ہوں
تو نے مجھے پیدا کیا،میں مخلوق بے مثال ہوں
30اگست 2019

میں بنا تو مٹی سے ہی تھاپر یہی تو میری شان تھی
مجھ میں روح اپنی پھونک کر،دل ابلیس کا جلا دیا
یہ میری جنگ نہیں ہےرب میں ہوں تیری جنگ ، لڑ رہا
تیری رحمتوں کا ہوں طلبگار، میری ڈھال بن تلوار بن
30اگست 2019

Scroll To Top