اقوام متحدہ امن فوج ،مبصرین مقبوضہ کشمیر بھیجے:2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں ، کچھ بھی ہو سکتا ہے، عمران خان

  • وزیراعظم نے بھارت سے مزید مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ،بھارت سے مزید مذاکرات کا اب کوئی فائدہ نہیں، کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،دوایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تناو¿ دنیا کےلئے بھی باعث فکر ہونا چاہیے
  • امریکی صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ،نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے ،80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں،دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کےلئے کردار ادا کرے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مزید مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے مزید مذاکرات کا اب کوئی فائدہ نہیں،پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں ، دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،دوایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تناو¿ دنیا کےلئے بھی باعث فکر ہونا چاہیے ،امریکی صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے،نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے جس کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں،دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کےلئے کردار ادا کرے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں اور دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ کشیدگی اور بڑھے گی اور دوایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تناو¿ دنیا کے لیے بھی باعث فکر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے لہذا امریکی صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کے خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مودی ایک فاشسٹ اور ہندو بالادستی پر یقین رکھنے والے حکمران ہیں جو کشمیر میں مسلم اکثریت کاصفایا کر کے خطے میں ہندو آبادی کو بسانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے جس کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے امن فوج اور مبصرین بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بیان آج مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد سےاظہار یکجہتی کر رہی ہے، ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحیٰ سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

Scroll To Top