ٹرمپ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا:’دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان لڑ رہا ہے، بھارت نہیں ‘

  • روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت جہادی گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کر رہا
  • شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں ، عراق میں ریکارڈ مدت کے دوران داعش کی خلافت کا 100 فیصد خاتمہ کر دیا، امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں کچھ بھی نہیں کیا۔ امریکا افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، شدت پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری دیگر ممالک اٹھائیں ۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عراق میں داعش کے دوبارہ ابھرنے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں داعش کی خلافت کا 100 فیصد خاتمہ کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی جنگجوں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممالک اپنے جنگجوں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکا انہیں رہا کرکے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان جہادی گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کر رہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت جہادی گروپوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان جہادی گروپوں سے لڑ رہا ہے لیکن بہت کم، یہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکا سات ہزار میل دور ہے۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کی جتنی مدد کی ہے وہ کسی امریکی صدر نے نہیں کی۔ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈیموکریٹس کو ووٹ دینا اسرائیل کے خلاف ووٹ دینا ہے۔

Scroll To Top