وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے ،عثمان بزدار

  • ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دور دراز کے علاقے بنیادی سہولیات سے محروم رہے، بنیادی مسائل یکسر نظر انداز کئے اور قومی وسائل نمائشی منصوبوں کی نذر ہوئے
  • ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دہلیز پر فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دور دراز کے علاقے ترقی سے محروم رہے اور ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کی جانب موڑ دیا ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل یکسر نظر انداز کئے اور قومی وسائل نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سابق دور کی غلطیاں اور خرابیاں دور کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے

Scroll To Top