آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم: جنرل قمر جاوید باجوہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، چین

  • چیف آف آرمی سٹاف پاکستان کے زبردست سپہ سالار ہیں، وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی کے بڑھاوے میں مثبت کردارادا کیا
  • یقین ہے کہ جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج ملکی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(این این آئی) چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین دوستی میں مثبت کردار ادا کیا۔ترجمان کے مطابق امید ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کےلئے کردار جاری رکھے گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ترجمان چینی وزرات خارجہ کے مطابق ہمیں حکومت پاکستان کے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کی تقرری کے فیصلے بارے آگاہی ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں، وہ چینی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں، جنرل باجوہ نے پاک چین دوستی میں مثبت تعاون کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے جنرل باجوہ کی زیر کمان پاک فوج پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھے گی۔

Scroll To Top