مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھائیں گے: وزیر اعظم کی مودی کی امریکہ آمد پر بھرپور احتجاج کی ہدایت

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا نریندرا مودی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
  • نیویارک کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرکے مقبوضہ وادی ظلم و بربریت کوبے نقاب کیا جائے

اسلام آباد ( الاخبار نیوز) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر پر ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی وزیراعظم کو نریندرا مودی کو عالمی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے نریندرا مودی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی امریکہ آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔عمران خان نے پارٹی کی تنظیم برائے بین الاقوامی شعبہ جات کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے، تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کے لیے تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی نیویارک کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے، سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے، سفاک مودی سرکار کشمریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔

Scroll To Top