بھارت کی گھناﺅنی سازش بے نقاب :35لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ، نیویارک ٹائمز

  • ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے، زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں ،امریکی ویب سائٹ
  • مودی حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے مسلمان خوف کا شکار ہیں،مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے ،رپورٹ

نیویارک (صباح نیوز) امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناﺅنی سازش کو بے نقاب کردی ،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے جن میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں ۔امریکی ویب سائٹ نیو یارک ٹائمز کے مطابق مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکاہے جبکہ زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا نے کہا کہ مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردے دیا گیاہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی، مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے ۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے۔تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے، بھارت میں کئی ریاستوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کا انضمام صرف مسلم اکثریت ہونے کی بنا پرکیا گیا

Scroll To Top