نتائج کے ذمہ دار عالمی ادارے ہونگے:ایٹمی ہتھیار فاشسٹ کے ہاتھ آ چکے ہیں، عمران خان

  • مودی کی قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے، دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی سنجیدگی سے لے،کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں،مبقوضہ وادی کے باسیوں کوخطرے لاحق ہیں
  • گوگل کی مدد سے نازی نظریے اور آر ایس ایس کے بانیان کے نظریے میں ربط کو جانا جا سکتا ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جانا چاہیے، وزیر اعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں،دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی سنجیدگی سے لے ۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جمالیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا، اس سے وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہورہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے، دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی سنجیدگی سے لے، بھارت کے ایٹمی ہتھیارفاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکے ہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

Scroll To Top