بھارت بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے ،شاہ محمود قریشی

  • نئی دہلی سیکورٹی کونسل اجلاس کی مخالفت کر رہی ہے ،ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے
  • ہمارا راستہ امن کا راستہ ہے ،نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ، بھارت کے اندر بڑا طبقہ متنفر دکھائی دے رہا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے پر پریشان ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں سفارتی میدان میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس بلانے کی خبر کے بعد بھارت شدید اضطراب میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت سیکورٹی کونسل اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے ،ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا راستہ امن کا راستہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ نریندر مودی خطے کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اس وقت بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفر دکھائی دے رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیر کو جیل خانہ میں تبدیل کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ فروری میں مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کشیدگی کو ہوا دی ۔انہوںنے کہاکہ کروڑوں مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر مکمل بلیک آو¿ٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی مظالم سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

You might also like More from author