ایک اور بھارتی سپراسٹار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا

وجے سیتھوپاتھی کو ان خیالات پر تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ’’ایس بی ایس تامل آسٹریلیا‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا آرٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ ’’کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پروا ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے،‘‘ تامل سپر اسٹار نے کہا۔

واضح رہے کہ وجے سیتھوپاتھی کو گزشتہ دنوں ملبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں ’’سپر ڈیلکس‘‘ نامی تامل فلم میں خواجہ سرا کا کردار نباہنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ شاہ رُخ خان نے بھی انہیں اپنے فلم کیریئر کا بہترین اداکار قرار دیا ہے۔

Scroll To Top