ہماری سیاست اعلانات تک محدودنہیںعملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، محمود خان

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا کابشام کے علاقہ شنگ میں 300 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح
  • بشام ہسپتال کو کیٹگری بی سے کیٹگری سی تک اپ گریڈکیا گیا جس پر 300 ملین روپے لاگت آئی ہے

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل بشام کے علاقہ شنگ میں 300 ملین روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔گرڈ سٹیشن سے چکسیر اورشنگ کے دیگر علاقوں کو بجلی دی جائے گی جس سے علاقے میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ ا±نہوںنے بشام ہسپتال کا بھی باضابطہ افتتاح کیا جسے کیٹگری بی سے کیٹگری سی تک اپ گریڈکیا گیا ہے جس پر 300 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ا±نہوںنے جنرل بس سٹینڈ بشام کا بھی افتتاح کیا جو 300 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف سے پہلے حکومتوں نے پاور ڈویژن کو محض سیاست بازی کیلئے استعمال کیا۔ سابقہ حکمران قرضے لیکر اپنی جیبیں بھرتے رہے اور ترقیاتی کاموں کے نام پر لوٹ مار میں مصروف رہے۔ عوام نے ان کرپٹ سیاستدانوں کو پہچان لیا ہے۔یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ا±نہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ عوام ا±ن کو مسترد کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم پچھلی حکومتوں کی طرح صرف اعلانات کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں تباہ حال معیشت کو استحکام دینے کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوںنے ضلع شانگلہ کے دورہ کے دوران شنگ گرڈ سٹیشن ، بشام جنرل بس سٹینڈ اور بشام ہسپتال کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، دیگر رہنماﺅں اور عمائدین علاقہ نے بھی تقاریب سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح محض اعلانات نہیں کرتی بلکہ صوبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ بجلی کا سارہ نظام ٹھیک کرنے جارہے ہیں۔پیسکو اور پاور ڈویڑن جس رفتار سے بجلی کے نظام کو ٹھیک کرنے پرتوجہ دے رہے ہیں اس کی بنیاد پر ہم ا±مید رکھتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بجلی کے مسائل پورے ملک میں بہت جلد حل ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائنزاپ گریڈ کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف سے پہلی حکومتوں نے پاور ڈویڑن کو سیاست کے لئے استعمال کیا۔جسکی زندہ مثال شنگ گرڈ سٹیشن ہے جو سالوں سے بند تھا اور آج تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اس کا افتتاح کیا جو کہ ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہے۔ پچھلی حکومتوں نے لوٹ مار اور چوری کے سوا کچھ نہیں کیا۔ صرف ہوا میں دعوے کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم وہ اعلانات کریںگے جن پر عمل کرسکتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا آج ملک میں مشکل حالات ضرور ہیں۔ معاشی مسائل کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی استحکام کے لئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔کیونکہ جب تک معیشت ٹھیک نہیں ہوگی ترقی ممکن نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت سماجی خدمات کے شعبوں میں عوام کو بھر پور سہولیات دینے کیلئے کام کر رہی ہے ا±نہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی توسیع پورے صوبے تک کی جاچکی ہے اور بہت جلد یہاں پر بھی صحت انصاف کارڈ کا اجرائ ممکن بنایا جائے گا۔شیلٹر ہوم کی توسیع سب ڈویڑن اور پورے صوبے کے اضلاع تک کر رہے ہیں۔ شیلٹرز ہوم میں غریب اوربے بس لوگوں کے لئے تمام تر انتظامات کے اخراجات کا خرچہ حکومت اٹھائےگی۔ا±نہوںنے انکشاف کیا کہ احساس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت مرستہ کے نام سے صوبے کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے پروگرام بہت جلد شروع کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی نے شنگ ہائی سکول برائے طالبات کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ علاوہ ازیں ا±نہوںنے کہاکہ بشام بازار میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

Scroll To Top