ٹوئیٹر کالم ۔۔غلام اکبر۔۔۔07-08-2019

پاکستان پر برسہابرس تک سرمایہ پرستوں دولت کے پجاریوں اورسیاست کو بھی تجارت سمجھنے والے لٹیروں کی حکومتوں کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ بھارت آج اہل کشمیر کو اپنے گولہ بارود کی خوراک سمجھ رہا ہے۔اگر ہمارے ملک میں بیک ڈور ڈپلومیسی کا خونی رواج نہ چلتا تو بھارت اتنا ہٹ دھرم نہ بنتا۔۔۔
05اگست 2019

اب ہم اتنے بھی کمزور نہیں کہ بھارت پر واضح نہ کر سکیں کہ کشمیر واقعی پاکستان کی شہ رگ ہے، قائد اعظم نے مذاق نہیں کیا تھا۔شمالی کوریااگر امریکہ جاپان اورجنوبی کوریا کا مزاج درست رکھ سکتا ہے تو پاکستان واضح کیوں نہیں کر سکتا کہ جنگ اچھا آپشن نہیں، بھارت بھی راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔۔۔
05اگست 2019

وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بتا دیا جائے کہ اسلام حق اور باطل کے درمیان مذاکرات امن کرانے کے لئے نہیں ،باطل پر زمین تنگ کرنے اور حق کوکامران کرانے کے لئے آیا تھا۔اسلام کا ایجنڈہ اس وقت سامنے آگیا تھا جب آنحضرت ﷺ نے ساری دنیامیں ایک واضح پیغام کے ساتھ اپنے ایلچی بھیجے تھے (۱)
05اگست 2019

آپ ﷺ کاپیغام یہ تھا کہ” روئے زمین پر اللہ کی حاکمیت قبول کرو اسے معبود واحد اور محمد ﷺ کو اس کا رسول مان کر اسلام قبول کرو یا جزیہ ادا کرو یا جنگ کے لئے تیار ہوجاو، ہم آرہے ہیں”۔یہ پیغام اس وقت دیا گیا جب قیصروکسرا کی وہی پوزیشن تھی جو آج کی دنیا میں امریکہ اور چین کی ہے2))
05اگست 2019

Scroll To Top