جنگ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہیے، صدر آزاد کشمیر

  • بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ہے، ہمیشہ ہی بھارت کے تمام حربے ناکام رہے ہیں
  • پاکستان ایک مضبوط قوم اور نیوکلیئر ریاست ہے ، بھارت کسی قسم کی مہم جوئی کا سوچے گا تو اسے ناکامی ہوگی،مسعودخان
لاہور،وزیراعظم آزادجموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مفکرپاکستان علامہ اقبالؒ کے مزارپرھپول چڑھارہے ہیں

لاہور،وزیراعظم آزادجموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان مفکرپاکستان علامہ اقبالؒ کے مزارپرھپول چڑھارہے ہیں

نیویارک (آئی این پی ) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہاکہ بھارت کا وطیرہ رہا ہے کہ اس نے ہمیشہ پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ ہمیشہ ہی بھارت کے تمام حربے ناکام رہے ہیں،آج بھی کشمیر میں آزادی کا نعرہ لگ رہاہے۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط قوم اور نیوکلیئر ریاست ہے ، بھارت کسی قسم کی مہم جوئی کا سوچے گا تو اسے ناکامی ہوگی۔پاکستان کے عوام(باقی صفحہ7بقیہ نمبر43
اور افواج مکمل طور پر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا لہذا سیاسی اور سفارتی طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کی کوششیں کمزور ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ عالمی برادری کے ارکان کو زیادہ فعال ہونا چاہیے۔ کشمیریوں پر ایک قیامت ٹوٹی ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی بے حسی نظر آرہی ہے۔اس مسئلہ پر عالمی اداروں کو جگانے آئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کو کھل کر کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس میں پاکستان ، بھارت اور کشمیری تین فریق شامل ہیں۔

Scroll To Top