میا ں صاحب آپ بہت ہی زیادہ معصوم ہیں !

اب اپوزیشن کے رہنمائے اول میاں شہباز شریف کے پاس اپنے ہی لوگوں کی بے وفائی اور ضمیر فروشی کے قصے بیان کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔۔۔ میاں صاحب کو پی ٹی آئی اور عمران خان سے گلہ ہے کہ انہوں نے زبردست ہارس ٹریڈنگ کی اور 14اراکین سینٹ کے ووٹ خرید لئے۔۔۔ سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمران خان نے دوسری کسی پارٹی کے سینٹ چیئرمین کو بچانے کے لئے اس خزانے کا منہ کیوں کھولا جو بظاہر خالی نظر آتا ہے۔۔۔ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوتا تو بات سمجھ میں آتی تھی۔۔۔ صادق سنجرانی توانتخاب ہی آصف علی زرداری کا تھے۔۔۔ کون نہیں جانتا کہ انہیں سینٹ کا چیئرمین بنانے اور جنرل ضیاءالحق کے اوپننگ بیسٹمین راجہ ظفر الحق کو شکست فاش دینے کے لئے کچھ ہی عرصہ قبل زرداری صاحب نے اپنے اُن خزانوں کے منہ کھولے تھے جن کے چرچے ساری دنیا میں ہیں۔۔۔؟
صاف لگتا ہے کہ جن ووٹوں نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنوایا تھا ¾ ان ہی ووٹوں نے ان کی چیئرمین شپ کا دفاع کیا ہے۔۔۔
میاں صاحب ۔۔۔ آپ کو یہ غلط فہمی کب سے ہوئی کہ جس قیدی کی زبان آپ نے کھرچوائی تھی ¾ وہ آپ کے عشق میں گرفتار ہو کر آپ کی بیٹی کے سر پر کامیابی کا زنانہ تاج سجوائے گا۔۔۔؟
میاں صاحب آپ بہت ہی زیادہ معصوم ہیں۔۔۔

Scroll To Top