سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

حج کا رکن اعظم 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا، سعودی سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے، سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذوالحج کا آغاز کل بروز  جمعہ سے ہوگا جبکہ حج کا اہم رکن  وقوف عرفات 10 اگست بروز ہفتے کو ہوگا اور مملکت  میں عید الاضحی 11 اگست بروز اتوارکو منائی جائے گی۔

Scroll To Top