سلمان خان سٹریٹ چلڈرن کیساتھ گھل مل گئے ،جذبانی مناظر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان صرف انسانیت کا زبانی کلامی پرچار ہی نہیں کرتے بلکہ وہ حقیقی طور پر انسانی ہمدردی کے حوالے سے سونے کا سا دل رکھتے ہیں۔ سلمان خان شوبزانڈسٹری کے ایک سپر سٹار کے علاوہ ہر طبقہ فکر میں ہمدرد انسان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
اگرچہ سلمان خان متعدد بار تنازعات اور مشکلات کا شکار رہے لہذا وہ مشکل میں پھنسے ہر کسی کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔گزشتہ رات سلمان خان کو اولائیو ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں ان کی بہن ارپیتا ، اداکار نواز الدین صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر سلمان خان نے سٹریٹ چلڈرن سے ملاقات کی اور ان غریب بچوں کے ہمراہ کچھ دیر بات چیت کی اور انہیں کتابیں اور دیگر تحائف دیئے ، اس دوران سلمان خان اور سٹریٹ چلڈرن ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے ۔اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

Scroll To Top