محترم ڈاکٹر عبدلقدیر صاحب
مجھ آپ کی دوستی پر ناز ہے۔گذشتہ ۸ برس سے ہر صبح مجھے آپ کی طرف سے فکرانگیز دعائیہ کلمات ملتے ہیں جو مجھے ان ملاقاتوں کی یاد دلاتے ہیں جو میں نے عمران خان اور آپ کے درمیان کرائی تھیں۔ آپ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔۔۔ آپ ہماری تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔۔۔
30جولائی 2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تمسخر نہیں مولانا سنجیدگی سے پوچھ رہا ہوں کہ جس مافیا کے آپ حلیف ہیں اس کے گاڈ فادرز میں آپ نے ناموس رسالت کی کیا بات دیکھی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں ریاست مدینہ کا دم بھرنے والا پہلا وزیراعظم آپ کے قہر وغضب کا نشانہ کیوں بنا ہواہے اس کے علاوہ آپ قائداعظم ؒکے دشمن کیوں ہیں؟
30جولائی 2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی کہہ رہا تھابلاول بھٹو اور مریم نواز اگر ماو¿لانا ڈیزل سے قائد اعظم ؒ زندہ باد کا نعرہ لگوا لیں تو شاید عمران خان این آر او دینے پرراضامندہو جائیں۔ دوسرے کا جواب تھا “ ماو¿لانا کو دو چار بلین مل جائیں تو ملین مارچ میں یہ نعرہ لگے گا” اونچا تیرا نام رہے عمران خان زندہ باد“۔۔۔
30جولائی 2019
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواب میں لگا جیسے ماو¿زے ڈانگ کہہ رہے ہوں “میں تو سمجھتا تھا کہ تم میرے مداح ہو غلام اکبر مگر تم نے میرا نام اپنی قوم کے سب سے بڑے منافق کے ساتھ جوڑ کر مجھے ہی نہیں اس چین کو بھی گالی دی ہے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا رہا ہے“
چنانچہ ملین مارچ ڈیزل کے ساتھ ہی ہوگا۔۔۔
30جولائی 2019

Scroll To Top