پاکستانی قوم 30 ستمبر سے نئی تاریخ رقم کرےگی،پرویزخٹک

  • حکومت نے کرپشن ، بدعنوانی ، لاقانونیت اور معاشرے کی تمام خرابیوں کو ختم کرنے کیلئے پائیدار بنیاد فراہم کی ہے
  • ہمارا لیڈر بے خبر نہیں وہ ہر وقت جاگتا رہتا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا

Image result for pervez khattakپشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی (باقی صفحہ7بقیہ نمبر25
قوم 30 ستمبر سے نئی تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ہماری حکومت نے کرپشن ، بدعنوانی ، لاقانونیت اور معاشرے کی تمام خرابیوں کو ختم کرنے کیلئے پائیدار بنیاد فراہم کی ہے جس پر شفاف پاکستان کی عمارت کھڑی کرنے کا وقت آگیا ہے پوری قوم نے مل کر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بناناہے ہماری جدوجہد جاری ہے اور ہم یہ تاریخ تبدیل کرنے جارہے ہیںکہ پاکستان میں اُٹھنے والی ہر تحریک اشرافیہ اور مفاد پرست سیاستدان حکمرانی کیلئے زینہ بنالیتے ہیں اور خرابیاں جوں کی توں قائم رہ جاتی ہیں اور وہی مراعات یافتہ طبقہ اپنی حکمرانی کو پھر سے اُسی لوٹ کھسوٹ ، اقرباءپروری اور لاقانونیت کیلئے استعمال کرتا ہے۔وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میںپاکستان تحریک انصاف کے ورکر زکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراءمحمود خان، شاہ فرمان ، علی امین گنڈا پور اور پارلیمانی سیکرٹری شوکت یوسفزئی نے بھی کنونشن سے خطاب کیا ۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی عہدیداران کو کہا کہ وہ آگے بڑھیں قوم کو موبلائز کریں اور زیادہ زور و شور سے تیاری پکڑیں کیونکہ جدوجہد وہی کامیاب ہو تی ہے جس کیلئے لوگ آخری وقت تک متحرک رہیں اور جدوجہد کے بعد آنے والے چیلنجز کو ذہن میں رکھ کر تیاری کریں ۔ہمارے اہداف کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ، لیٹروں اور ڈاکوﺅں سے نجات اور عام آدمی کو با اختیار بنا کر اُنہیں معاشرے میں عزت اور احترام دلانا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہم پوری ایمانداری اور اخلاص سے کرپشن ، اقرباءپروری ، بے ایمانی اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف غیر متزلزل عزم ظاہر کر تے رہیں ۔پرویز خٹک نے عوام پر زور دیا کہ وہ 30 تاریخ کو ہر صورت میں لاہور پہنچیں۔انہوںنے پارٹی کارکنان سے کہاکہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اجلاس کریں اور عوام کو 30 ستمبر کی احتساب ریلی میں بھر پور شرکت پر آمادہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ قوم کو کرپشن کے خلاف ماحول بنانا ہو گا اور عوام کو اس سلسلے میں متحرک کرنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ ہر ریجن میں ایک مقام کا تعین کریں جہاں مختلف جلوس اکھٹے ہو کر روانہ ہوں ۔انہوںنے ریلی میں شرکت کے دوران رہنے ، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کامناسب انتظام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی ملک میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کے خلاف اس تحریک کو کامیاب کرنا ہے کیونکہ یہی بدعنوان لوگ دھاندلی کے ذریعے بار بار بر سراقتدار آتے ہیں ہم انتخابات میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر اداروں کو استعمال کرتے ہیں ۔ہمارے پاس اس کی مختلف روایات موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے اُن کو عزت ملی ہے اور اُن کے عوام دوست ویژن کے مطابق اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ صوبے میں اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کیلئے اُنہوں نے سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے اداروں کو فعال بنانے ، عوام کی مرضی کے تابع کرنے اور جن مقاصد کیلئے ان اداروں کا قیام کا عمل میں لایا گیا ہے

Scroll To Top