حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے دنیاکشمیرپرہماری بات سننے سے قاصرہے،شیریںمزاری

  • ہمارے پاس اور بھی بہت سے راستے ہیں امریکا پر انحصار کرنے کی کوئی بنیاد نہیں
  • وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے ذریعے کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری کو کوئی پیغام دے پائیں گے؟

Image result for shireen mazariاسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاکستانی حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے دنیا ہماری بات سننے سے قاصر ہے۔ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیر کے مسئلے پر ہماری کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کا اس سلسلے میں امریکا سے امیدیں وابستہ کرنا بے بنیاد ہے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر42
کیونکہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایک بہت قریبی اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور خود صدر اوباما یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ بھارت کو 2016 کے آخر تک نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کی رکنیت دلوائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو امید ہے کہ امریکا، کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرےگا تو اب ایسی توقعات نہیں لگانی چاہئیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سے راستے ہیں، لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ امریکا پر انحصار کرنے کی کوئی بنیاد نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اہمیت میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ہر مرتبہ امریکا کے سامنے جھک جاتے ہیں تو وہ کیسے ہماری بات سنے گا۔اس سوال پر کہ کیا وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے ذریعے کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری کو کوئی پیغام دے پائیں گے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہ سمجھتی ہیں کہ نواز شریف صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی رہنماو¿ں کی توجہ مبذول کروائیں گے تاہم یہ ایک سیاسی مسئلہ بھی ہے جس کو وزیراعظم کبھی یاد نہیں کرتے اور نہ کوئی مذمت سامنے آتی ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں اس مسئلے کا حل بتانا چاہیے جو کہ موجود بھی ہیں۔

Scroll To Top