ٹوئیٹر کالم۔غلام اکبر۔۔17-07-2019

1997ءکی وہ صبح مجھے یاد آرہی ہے جب شعیب ہاشمی نے مجھے فون کیا”تم نے نواز شریف سے کہا تھا نا کہ وہ ایڈورٹائزنگ کا سہارا لیتا رہا تو وزیر اعظم بھی بن سکتا ہے ؟“۔۔۔
”ہاں کہا تھا”میں نے جواب دیا۔۔۔
“تمہاری زبان کالی۔وہ واقعی وزیراعظم بن گیا ہے۔آئندہ کسی سے ایسا مذاق نہ کرنا“ شعیب نے کہا تھا۔۔۔
16جولائی 2019

پاکستان کو مافیا کے شکنجے سے آزاد کرانے کا سہرا کس کے سر سجے گاعمران خان؟ پاک فوج؟ سپریم کورٹ؟ یا پھر تینوں؟ارشد ملک نامی جج کے کیس اور اس میں ناصر جنجوعہ نامی سرمایہ کار کے کردار نے ثابت کر دیا ہے کہ اس ملک کی مافیا سسیلین مافیا سے کم خطرناک نہیں۔اس کے پنجے پورے نظام میں گڑے ہیں۔۔۔
16جولائی 2019

مریم کے تنخواہ دار پرستار ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہیں اور مریم انہیں ری ٹویٹ کرتی ہیں۔درمیان میں خود بھی ٹویٹ کر دیتی ہیں ان کے پرستار ر ی ٹویٹس کی بارش کر دیتے ہیں۔مریم اعلان کر تی ہیں کہ حکومت ہار گئی ایک نہتی لڑکی سے۔ لڑکی؟؟خیرلڑکی سہی جیسے بلاول لڑکا ہیں۔لڑکا لڑکی کا کھیل سیاست۔۔۔
15جولائی 2019

احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا انگلینڈ کے فاتح کپتان مورگن بھی آگے چل کر وزیراعظم بنیں گے-میں سوال یہ ااٹھا رہا ہوں کہ کیا ہر کارپوریشن کا ہر ڈپٹی مارکیٹنگ منیجر وفاقی وزیر بنے گا ؟احسن اقبال نواز کا درباری بننے سے پہلے جنرل ضیا ءکے حکم پر گھی کارپوریشن میں ڈپٹی منیجر بنے تھے۔۔۔
15جولائی 2019

اٍگر تمہارے پاس ہوتے رب کے خزانے تو تم رکھتے انہیں بند
کہ کہیں خرچ نہ ہو جائیں
انسان ہے دل کا تنگ
سورہ اسرائیل
القران
15جولائی 2019

Scroll To Top