شہباز فیملی نے جو بویا وہ کاٹنے کیلئے تیار رہے، فردوس عاشق اعوان

  • سابقہ وزیراعلی فرشتہ بننے کی ناکام کوشش نہ کریں وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ انکا موقف جھوٹ کا پلندا ہے، برطانیہ میں فیصلے خواہشات پر نہیںبلکہ حقائق پر ہوتے ہیں
  • خود ساختہ خادم اعلی کس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال رہے ہیں؟ یہ اتناجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنے لگ جائے، ٹی ٹیزسے جڑی مشتبہ ٹرانزیکشنزاور جائیداوں کی تحقیقات تو ہونگی،معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(الاخبارنیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف یہاں اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی پر فردوس عاشق اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے شہبازشریف برطانیہ میں عدالت نہیں جائیں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف جانتے ہیں ان کا موقف جھوٹ کا پلندا ہے، برطانیہ میں فیصلے کسی کی خواہشات کے مطابق نہیں ہوتے، برطانیہ میں حقائق کی بنیاد پرانکوائری، فیصلے ہوتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شہبازشریف برطانیہ کی عدالتوں میں جائیں، شہبازشریف یہاں اپنے آپ کوفرشتہ ثابت کرتے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ شہبازشریف کس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال رہے ہیں، یہ اتناجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنے لگ جائے، ان کا وتیرہ ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان سے فنڈزکے معاملے پرہی تحقیقات ہو رہی ہیں، ٹی ٹیزسے جڑی مشتبہ ٹرانزیکشنزاور جائیداوں کی تحقیقات ہوں گی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو انہوں نے بویا وہ کاٹنا تو پڑے گا، انہوں نے محکموں کوکھوکھلا کیا،اس کا آڈٹ تو ہوگا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل برطانوی اخبار نے دعوی کیا تھا کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پانڈ کی خورد برد کی، خادم اعلی نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

Scroll To Top