سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، عمران خان

  • مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی گئی اپنی دولت کا تحفظ چاہتی ہے، ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہیں رشوت کی پیشکش کی جارہی ہے اور بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں
  • وزیراعظم نے ٹویٹر پر حضرت علی ؓکے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپؓ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش کر رہی ہے ، اداروں کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سلسین مافیا قرار دےدیا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی اپنے لیے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع کی گئی اپنی دولت کا تحفظ چاہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے جبکہ انہیں رشوت کی پیشکش کی جارہی ہے اور بلیک میلنگ اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دینی کتاب نہجة البلاغہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے، غربت کی اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔

Scroll To Top