ٹوئیٹر کالم۔غلام اکبر۔۔12-07-2019

کچھ لوگوں کے بارے میں اللہ کو مقصود ہوتا ہے کہ “رج کے ذلیل ہوں” ادھر امریکی وزارت خارجہ سے بیان آیا کہ ہنوز عمران خان کا دورہ باقاعدہ طے نہیں اور فوری طور پر مریم اورنگزیب نے بیان داغ دیا کہ وزیراعظم نے اپنی اوقات دیکھ لی؟ ایک ہی گھنٹہ بعد وہائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی کہ دورہ طے ہے۔۔۔
11جولائی 2019

اس وقت میں ٹی وی پر ثنا بچہ کو دیکھ اور سن رہا ہوں۔میں حیران ہوں کہ انہیں ان کے گھر والوں نے ایسے ہسپتال میں داخل کیوں نہیں کرایا جہاں سے لوگ نارمل اور صحتیاب ہو کر نکلتے ہیں۔مگر ہو سکتا ہے کہ انہیں واقعی مریم سے عشق ہو گیا ہو اور بات صرف پیسے کی نہ ہو۔۔۔
10جولائی 2019

اگر فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تو میں اپنے دل کو تسلی دے سکونگا کہ اصل چیمپین پاکستان ہے جس نے دونوں ٹیموں کو ہرایا۔بھارت نے جو بویا وہ کاٹا۔۔۔
10جولائی 2019

آج احمد ندیم قاسمی کی برسی تھی میرے پسندیدہ شاعر تھے ۔
ان کا ایک قطعہ میرے ذھن سے ایسا چپکا کہ ابھی تک چپکا ہوا ہے۔
جب چٹانوں سے لپٹتا ہے سمندر کا شباب
دور تک موج کے رونے کی صدا آتی ہے
دراصل یہی ٹوٹی ہوئی، بکھری موج
اک نئی موج میں ڈھلنے کو پلٹ جاتی ہے
10جولائی 2019

Scroll To Top