غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کرنیوالوں کا یوم حساب آن پہنچا : فردوس عاشق اعوان

  • اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی، لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی
  • گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا، معاون خصوصی اطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہیں، غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی۔ انہوںنے کہاکہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا۔ انہوںنے کہاکہ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

Scroll To Top