مقبوضہ کشمیر پربینر لہرانے کے معاملے پر بھارت کی آئی سی سی سے شکایت

سری لنکا سے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے ہیڈنگلے کے اوپر تین بینرز لہرائے گئے: فوٹو:فائل

سری لنکا سے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے ہیڈنگلے کے اوپرتین بینرز لہرائے گئے، 2 مقبوضہ کشمیر کے لیے انصاف اور آزادی سے متعلق تھے جبکہ ایک بینر پر بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائے کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے بینر نہ لہرائے جائیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل اسی گراؤنڈ کے اوپرافغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا تھا۔

Scroll To Top