ٹوئیٹر کالم برائے غلام اکبر 07-07-2019

مریم نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکاکیا ہے کاش میاں صاحب بھی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لوٹا کر ضمیر کا بوجھ ہلکا کر لیں۔؟
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
مریم صفدر کو یقین ہو گیا ہے کہ جب تک اس کا باپ اللہ کو پیارا نہیں ہو جاتا وہ لیڈر نہیں بن سکتیں۔یہی ان کی حکمت عملی ہے۔
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
ایک ناکام سابق بالرتنویر نے اے آر وائی کے ایک پروگرام میں کہا کہ میں امام الحق کی سنچری کو کچرے میں ڈالتا ہوں۔وسیم بادامی کو توفیق نہ ہوئی کہ اسے پنجاب دشمنی میں اتنا آگے بڑھنے سے روکیں۔ امام اور بابر ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کرتے تو سرفراز کی کپتانی ایک اور ذلت ہمارے حصے میں لاتی۔
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کے چینلز کو پنجاب اور کے پی کے کے کھلاڑیوں کے خلاف زہر اگلنا بند کرناچاہئے۔کراچی نے حنیف برادران ،شعیب محمد ،جاوید میانداد ،اقبال قاسم، توصیف اور اسد شفیق جیسے بڑے کھلاڑی پیدا کئے مگر کوئی بڑا فاسٹ بولر پیدا نہیں کیا۔پنجاب نے ہر شعبے میں ایک سے ایک کھلاڑی پیدا کیا۔یہ جرم نہیں۔
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
(1) پاکستان نے آخری میچ ایک طاقتور ٹیم کے خلاف بڑی واضح برتری کے ساتھ جیتا اس کا کریڈٹ ہماری بیٹنگ کو اس لئے جاتا ہے کہ تین سوسے اوپر سکور ٹُک ٹُک سے نہیں ہوتا۔بابر اور امام کا پہلا کام ٹیم کو محفوظ پوزیشن میں لانا تھا جو وہ لائے۔سکور بھی فی رن فی بال رکھا۔عماد نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔
05-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
(2) شاہین نے نہایت عمدہ بالنگ کی عامر اور وہاب نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ خطرناک بالر ہیں۔حسن علی بھی ٹیم کا اثاثہ ہیں۔مگر انہیں اپنی خامیاں دور کرنی ہوں گی۔شعیب اور حفیظ کو اب ریٹائر ہو جانا چاہئے۔ویسے حفیظ نے تین میچوں میں ٹیم کو سنبھالا۔سب سے مایوس کن کپتان سرفراز تھے۔
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
خبر ہے کہ چوروں کی 11 رکنی دفاعی کونسل میں ایک قرارداد یہ بھی پیش کی گئی کہ رانا ثنااللہ کو دور حاضر کا قطب قرار دے کر حکومت کی اولیا دشمنی کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جائے۔اس قرار داد پر اتفاق رائے نہ ہو سکا کیوں کہ کسی نے کہا کہ فضل الرحمان کی موجودگی میں کسی قطب کا کیا کام؟
05-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
ہیروز کا انتخاب ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔میں نے بارہ ایسے لوگوں کے نام درج کئے ہیں جو پاکستان کی پہچان بنے۔
05-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔
اس گلشن میں ہواو¿ں کا شور ،باقی ہے
لوگ سارے خوشبوئیں سونگھ کر چل بسے
06-07-2019
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top