سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کےساتھ گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا،عثمان بزدار

  • ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے
  • عام آدمی کے مسائل کا علم ہے، میرے دروازے کھلے ہیں،عوام سے رابطہ رکھتا ہوں، آپ کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا‘وزےراعلیٰ پنجاب

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر شخص کی نشست پر گئے ، ہاتھ ملایا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ آپ عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور آپ نے عوامی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ آفس کو عام آدمی کیلئے کھولا ہے اور آپ ہمہ وقت لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عام آدمی کے مسائل کا علم ہے اور لوگوں کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ میرے دروازے کھلے ہیں،عوام سے ہر وقت رابطہ رکھتا ہوں۔ آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے اور آپ کے جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بنا کر معیشت کے ساتھ گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا اور مصنوعی اعداد وشمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے۔ خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے عام آدمی کے مسائل سے پہلوتہی کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر کام میرٹ پرہوگا، کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور کرپشن کے خلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے ۔ پاکستان کو آگے لے جانے کےلئے کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سچ بولتے ہےں اورسچی لگن سے عوام کی خدمت کررہے ہےں ۔ عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو صحیح سمت پر لانے کے لئے ملکی مفاد میں ہرفیصلہ کر رہی ہے۔ سابق حکومت کے دور میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں عوام کی ضروریات کو اولیت دی جا رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ حالات دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں، اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہماری طاقت ہیں۔ اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی اورادارے کنگال تھے۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نعروں پرنہےں عمل پر ےقےن رکھتے ہےں۔ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے

Scroll To Top