‘دل دل پاکستان’ کے خالق نثار ناسک چل بسے

نثار ناسک  نے آخری ایام غربت کے باعث نہایت کسمپرسی میں گزارے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
نثار ناسک نے آخری ایام غربت کے باعث نہایت کسمپرسی میں گزارے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
مقبول ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ کے خالق نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نثار ناسک کی بینائی جزوی طور پر متاثر تھی جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھے۔

نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان کے مشہور شاعر تھے مگر اس کے باوجود بہت کم افراد یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے ‘دل دل پاکستان’ تحریر کیا۔

یاد رہے کہ ‘دل دل پاکستان’ کو جنید جمشید نے گایا تھا اور یہی وہ نغمہ تھا جس کی بدولت جنید جمشید کے بینڈ وائٹل سائنز کو شہرت ملی۔

نثار ناسک اپنے کیریئر میں ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے گانے بھی تحریر کیے۔

وہ ‘چھوٹی سمت کا مسافر’ اور ‘دل دل پاکستان’ نامی کتابیں بھی تحریر کرچکے ہیں۔

پی ٹی وی نے ادب میں نثار ناسک کی خدمات پر نثار نساسک کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

نثار ناسک نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گزارے۔

Scroll To Top