ٹوئیٹر کالم غلام اکبر 01-07-2019

پروپیگنڈہ کی قوت کا اندازہ ان جارحانہ اور غیر دوستانہ رویوں سے لگایا جا سکتا ہے جو ہمارے بنگالی اور افغان بھائیوں نے پاکستان کے خلاف روا رکھے ہیں۔ بھارت نے اس مقصد کے لئے بہت بڑی انوسٹمنٹ کی ہے ویسے لیڈز کے واقعات نے مجھے ایک مشہور فارسی شعر یاد دلایا(۱)
30-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
گر قحط الرجال افتد بہ ایں سہ انس کم گیری
اول افغاں دوم کمبوہ سوم۔۔۔۔۔۔
شعر نا مکمل چھوڑ رہا ہوں کیوںکہ بات تو افغان بھائیوں کی ہو رہی ہے۔
30-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
جناب ریاض پیرزادہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ وہ نون لیگ چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ”میرا قلبی رشتہ سزا یافتہ نواز شریف سے ہے”
پیرزادہ صاحب ہم آپ کو پھر بھی شریف آدمی سمجھتے ہیں”
30-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن)کے اخلاقی دیوالیہ پن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قوم کو اخلاقیات کا درس دینے کی ذمہ داری رانا ثناءاللہ کو سونپی گئی ہے۔
30-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
اردو ترجمہ شعر کا یوں ہے
اگر دنیا میں انسانوں کا قحط بھی پڑ جائے تو بھی ان تینوں سے دوستی مت کرناایک تو افغان دوسرا کمبو ہ اور تیسرا۔۔۔۔نہیں بتانا۔
30-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top