ٹوئیٹر کالم برائے غلام اکبر 30-06-2019

جب اللہ ہماری دعا کو دوا بنا دے تو یہ ہماری بندگی کی قبولیت کا اشارہ ہوگا۔
29-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
سورہ عنکبوت میں اللہ فرماتاہے کہ اہل کتاب سے جھگڑا نہ کرو بلکہ کہو
کہ ہم بھی اسی رب کو مانتے ہیں جس نے تم پر کتابیں اتاریں۔ہمیں مسلمان کا نام ہمارے مشترک جد امجد ابراہیم (علیہ السلام) نے دیا۔
بڑا فرق یہ ہے وہ اسرائیلی اور عیسائی بن گئے مگر ہمارے آقاصلعم نے ہمیں محمدی نہیں بنایا مسلمان بنایا۔
29-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
اگر قائداعظم کو جمہوریت پاکستان سے زیادہ عزیز ہوتی تو پہلے وزیراعظم سہروردی بنتے لیاقت علی خان نہیں اور قیام پاکستان کے ساتھ ہی قائد کا پہلا اقدام صوبہ سرحد میں ڈاکٹر خان کی منتخب حکومت کی برطرفی نہ ہوتا۔نظام ملکوں کے لئے ہوتے ہیں ملک نظاموں کے لئے نہیں۔
29-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
دونوں کرپٹ ٹولوں نے پاکستان کے بنیادی تصور کی تمام مخالف قوتوں کو اپنے ساتھ ملا کر جو لشکر حکومت گرانے کے لئے تیار کیا تھا وہ میدان جنگ سے دور اپنے اپنے خیموں میں خراٹے لے رہا ہے۔ہر خیمے کے باہر کارڈ آویزاں ہے۔
DO NOT DISTURB
28-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا وہ اگلے سے اگلے سے اگلے سے اگلے بجٹ کو ہرگز منظور نہیں ہونے دے گی۔
28-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
تاریخ بتاتی ہے کہ صرف وہ لیڈر اور حکمران اپنے ملکوں کا مقدر تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے بڑے نا مقبول اور آہنی فیصلے کئے اور عوام کو قانون کا احترام کرنے اور اس پر عملدرآمد کرنے پر مجبور کیا۔ تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب اپنے ملک کے حالات میں وہ شخص لایاجس کا نام ہٹلر تھا۔
28-06-2019

Scroll To Top