گزشتہ شب میرے علم میں ایک آیت مبارک آئی جس سے پہلی بار مجھے پتہ چلا کہ روز حساب میری پیشی معبود واحد کی بارگاہ میں ون ٹو ون ہوگی۔پھر یہ آیت پڑھی کہ وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔کیا بنے گا ہمارا بھائیو اور بہنو؟۔اب بھی وقت ہے سوچیں ہم کہ کس منہ سے اللہ کے سامنے جائیں گے۔۔۔
28جون2019
۔۔۔۔۔۔۔
مریم بی بی اتنی احمق نہیں کہ یہ نہ جانتی ہوں کہ فوج یا عمران خان کو بلیک میل کرنے کے لئے ان کے پاس فعال سٹریٹ پاور نہیں واحد راستہ لوٹی ہوئی دولت دے کر جان کی امان پانے کا ہے۔اور جب وہ دولت سے دستبرداری کا سوچتی ہیں تو وہ اندر سے فوت ہو کررہ جاتی ہیں۔۔۔
28جون2019
۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن کا المیہ یہ ہے کہ اسے علم ہے کہ مارشل لا کے بغیر عمران خان کی حکومت ختم نہیں ہو سکتی اور مارشل لا کے حالات وہ اس لئے پیدا نہیں کر سکتے کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا توصفایا ہو جائے گامگراگلے سول حکمران پھر عمران خان ہوں گے۔۔۔
28جون2019

Scroll To Top