بابر اعظم کی سنچری، سہیل حارث کی شانداراننگ ،شاہین آفریدی کی تباہ کن باﺅلنگ ، پاکستان کامیابی سے ہمکنار

  • نیوزی لینڈ کاجیت کیلئے 238کا ٹارگٹ ،پاکستان نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیاب

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب دیا گیا 238 رنز کا ہدف بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ برمنگھم کے ایجبیسٹن گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل محمد عامر کا شکار بن گئے، وہ صرف 5 رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 24 تک پہنچا تو کولن منرو بھی 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلپ پر کھڑے حارث سہیل کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، روس ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ صرف 83 کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد نیوزی لینڈ کے آل راو¿نڈر جیمز نیشم اور کولن ڈی گرینڈہوم کے درمیان چھٹی وکٹ پر 132 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔ دونوں نے ٹیم کا اسکور 215 رنز تک پہنچاکر بیٹنگ لائن کی لاج رکھی۔اس موقع پر کولن ڈی گرینڈ ہوم 64 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔ یوں نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ نیشم 97 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک بار پھر مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے 10 اوورز میں 55 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ محمد عامر اس میچ میں سب سے زیادہ 67 رنز دینے والے بولر تھے۔شاہین شاہ آفریدی اپنی شاندار بولنگ کی بدولت مینز کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین بولنگ کرنے والے تیسرے ٹین ایجر بن گئے ہیں۔

Scroll To Top