اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عثمان بزدار

  • اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے
  • پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے والے اور عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے پھر سے اکٹھے ہو رہے ہیں‘وزےراعلیٰ پنجاب

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنے والے آج اے پی سی کا انعقاد کر رہے ہیں۔ عوام جانتے ہےں ماضی میں انہی جماعتوںنے معےشت کو تباہ و برباد کیا ۔مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوںکا گٹھ جوڑ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج اے پی سی بھی ناکام رہے گی۔

Scroll To Top