فضل الرحمان اقتدار سے باہر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں: فردوس عاشق

  • دونوں سیاسی نومولودوں کا بیانیہ انکی اپنی جماعتیں مسترد کر چکیں،اپوزیشن کی سانسیں اکھڑی ہوئی ہیںلیکن بڑھکیں مارکر آکسیجن کی تلاش میں ہے
  • اپوزیشن کو بخوبی علم ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بہترہونے کے بعد اس کاچورن نہیں بکے گا،الفاظ کا سہارا لے کرعوام کو گمراہ کرنے کا وقت لد چکا، معاون خصوصی برائے اطلاعات

اسلام آباد(الاخبار نیوز)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے باہر ہوکر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے صورتحال بہترہونے کے بعد اس کاچورن نہیں بکے گا،الفاظ کا سہارا لے کرعوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، حکومت کا کام اداروں کو بااختیار بنانا اورکرپشن کا خاتمہ ہے،حکومت عوام کو جواب دہ ہے،عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے، دوست ممالک پاکستان کو معاشی چیلنج سے نکالنے کیلئے سپورٹ کر رہے ہیں،اپوزیشن کی پیدا کردہ مشکلات ختم کرنے کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا درد محسوس کر رہے ہیں،مولانا اقتدار سے باہر ہو کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں،دونوں سیاسی نومولودوں کا بیانیہ انکی اپنی جماعتیں مسترد کر چکی ہیں،اپوزیشن کی سانسیں اکھڑی ہوئی ہیں،اپوزیشن بڑھکیں مارکر آکسیجن تلاش کررہی ہے۔

Scroll To Top