اب عوام کی حکمرانی ہے، قوم کی ہر بیٹی راج کماری ہے:فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کو کرارا جواب

  • مریم نواز کا جلسے سے خطاب ”چوری اوپر سے سینہ زوری “ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے
  • مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں،وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں

اسلام آباد (الاخبار نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسے سے خطاب ”چوری اوپر سے سینہ زوری “ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے ظفر وال میں ہونے والے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔ان لوگوں کو تو سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا تھا، مریم نواز کا جلسے سے خطاب ”چوری اوپر سے سینہ زوری “ کے مترادف ہے،جلسوں میں جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے، ن لیگ کی پالیسی ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نسل درنسل غلامی کا دور گزر گیا، اب عوام راج کرے گی، پاکستان کا قانون اب ا?زاد ہوگیا ہے، اب عوام کی حکمرانی ہے، قوم کی ہر بیٹی راج کماری ہے۔گزشتہ رات وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران ا?ڈیو کے مسئلہ پر معاون خصوصی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی صورتحال کے باعث سگنل اور تکنیکی مسائل پیش ا?ئے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایسے تیر پھینکے جو نشانے پر لگے ہیں، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، ن لیگ نااہل اور نالائق نہ ہوتی تو قوم کو اس نہج پرنہ چھوڑتی۔۔۔۔۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا عوام کے مسائل سے دور دور کا واسطہ نہیں،وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں،مریم صفدر سمجھے کہ آج انکی شہنشاہیت کا دور نہیں ہے ۔نوازشریف عدالت کے اندر جھوٹے ثابت ہوئے۔عدالت میں ثابت ہوا کہ شریف خاندان نسل درنسل لٹیرا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے انکی چوری بے نقاب کرنے کیلئے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔کمیشن کا اعلان ہوتے ہی انکی چخیں آسمان کو بلند ہورہی ہیں۔:معاون خصوصی نے ن لیگی رہنماءمریم نواز کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان نے 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا۔نوازشریف نے قوم کی بجائے صرف اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچا معاون خصوصی نے کہا ہے کہ انکو جواب دینا ہوگا کہ رائیونڈ کا محل اور بیرون ملک اثاثے کیسے بنے؟:صرف سابق وزیراعظم اور وزیراعلی کا خاندان ہی کے اثاثوں میں 85 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ وزیراعظم عمران خان قوم کے مسیحا ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو ان کی نسل در نسل غلامی سے نجات کا جہاد کررہے ہیں۔پاکستان میں اداروں کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔قانون آزاد ہوتے ہی طاقتور کرپٹ خاندان جیل کے اندر ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کرپشن زدہ چہرہ ضرور دیکھیں

Scroll To Top