نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم : کے پی کے میں گھروں کی3 تعمیراتی سکیموں کی منظوری

  • پشاور میں 8500کنال وسیع قطعہ اراضی پر بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے مجوزہ پلان سے اتفاق ، بیس دن کے اندر منصوبے کی فیزیبیلیٹی مکمل کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعلیٰ محمود خان کی سوات اور ہنگو ہاو¿سنگ سکیموں کی حتمی پروپوزل آئندہ دس دنوں کے اندر پیش کرنے کی بھی ہدایت

پشاور(الاخبار نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت صوبے میں گھروں کی تین مختلف تعمیراتی سکیموں کی منظوری دی ہے اور سکیموں پر تیز تر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔ نیا پاکستان ہاو¿زنگ سکیم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پشاور میں 8500کنال وسیع قطعہ اراضی پر بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے مجوزہ پلان سے اتفاق کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ بیس دن کے اندر منصوبے کی ابتدائی فیزیبیلیٹی مکمل کی جائے اور پاکستان ہاو¿زنگ اتھارٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں تاکہ سکیم کا بروقت اجراءیقینی ہو سکے ۔ انہوں نے سوات اور ہنگو ہاو¿زنگ سکیموں کی حتمی پروپوزل بھی آئندہ دس دنوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ہنگو میں نو ہزار جبکہ سوات میں تین ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ نیا پاکستان ہاو¿زنگ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کی غریب عوام سے ہمدردی اور ویژن کا عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ سکیموں پر عملدرآمد میں تیز رفتار پیش رفت یقینی بنائی جائے کیونکہ موجودہ حکومت غریب اور ضرورت مند عوام کو سہولیات دینا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میںمنعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی ، صوبائی وزیر برائے مواصلات و تعمیر ات اکبر ایوب ، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی وزیراعلیٰ کے مشیر ضیاءاللہ بنگش ، پاکستان ہاو¿زنگ اتھارٹی اسلام آباد سے نسیم قریشی ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادر، سیکرٹری ہاو¿زنگ اور دیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو نیا پاکستان ہاو¿زنگ سکیم کے تحت پشاور میں دستیاب اراضی پر مکانات کی تعمیر کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پشاور میں تقریباً ستر ارب روپے کی لاگت سے ہاو¿زنگ سکیم کے تحت دیگر سہولیات کے علاوہ بیس ہزار مکانات تعمیر کئے جاسکتے ہیں، پاکستان ہاو¿زنگ اتھارٹی کے تعاون سے اس سکیم پر عملدرآمد کیا جائیگا ، سکیم کے لئے باضابطہ ممبر شپ مہم چلائی جائیگی اور پاکستان ہاو¿زنگ اتھارٹی کےساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر کے سکیم کا اجراءکیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے مجوزہ پلا ن سے اصولی اتفاق کیا اور ہدایت کی کہ بیس دنوں کے اندر ابتدائی فزیبیلیٹی مکمل کی جائے اور وقت ضائع کئے بغیر تیز رفتاری سے آگے بڑھےں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مذکورہ سکیم کے لئے درکار پانچ سو ملین روپے سیڈ منی اور سائٹ تک رسائی کے لئے سڑک کی تعمیر اور باو¿نڈری وال کیلئے وسائل کا انتظام صوبائی حکومت کرے گی۔محمود خان نے سوات ماڈل ٹاو¿ن اور ہنگو ہاو¿زنگ سکیم کے لئے حتمی اور مکمل پروپوزل دس دنوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیموں کے اجراءکے طریقہ کار سمیت تمام معاملات واضح ہونے چاہئیں۔

Scroll To Top