پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
نیوزی لینڈ کے دورے کےلیے تیار پاکستان ویمن کرکٹ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ملاقات کی اورکھلاڑیوں کو کھیل پر فوکس کرنے کی ہدایت کی، ویمن ٹیم کل شب نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔
چیئرمین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، کھلاڑی وہاں ہار جیت سے بالاتر ہو کر کھیل پر فوکس کریں اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، امید ہے ٹیم نئے کوچ باسط علی کی نگرانی میں توقعات پر پورا اترے گی ۔