اپوزیشن کی چیخیں چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہےں:فردوس عاشق اعوان

  • نواز شریف اور آصف علی زرداری نے قرضے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کےلئے ہے جبکہ عمران خان ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں
  • اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قصیدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی ترجمانی کو ترجیح دیں اور ان کے حقیقی مسائل اجاگر کریں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان جعلی اکاو¿نٹس ٹیکس چورں اور بے نامی داروں کے نام تھا،30 جون سے پہلے اپوزیشن کی چیخیں چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہے،اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قصیدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی چوکیداری کریں۔ پیر کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا بیان جعلی اکاو¿نٹس ٹیکس چورں اور بے نامی داروں کے نام تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 30 جون سے پہلے اپوزیشن کی چیخیں چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق ہے اور اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وزیراعظم کا موقف درست ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تو 30 جون نہیں آیا اپوزیشن کی چیخوں کی آواز ابھی سے آنا شروع ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے قرضے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کےلئے جبکہ عمران خان ان کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام صنعت کاروں اور تاجروں سے اپیل ہے کہ وزیراعظم کے پیغام کا جواب اثاثے ظاہر کر کے دیں اور ٹیکس ریفارمز ایجنڈے کا حصہ بنیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سے جب بھی کرپشن کی بات کریں تو وہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن کا دعویٰ کرتی ہے کہ ہمارے منصوبے چوری کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب انہی منصوبوں پر تنقید کرتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن سیاسی منافقت کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قصیدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی چوکیداری کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن قائدین جیل کے ڈر سے اجتماعی بیماری کا شکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان پر عوام کے اعتماد کی وجہ سے حسد اور بعض کا شکار ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہو معیشت ٹھیک ہو گئی تو اپوزیشن کا سیاسی پتہ کٹ جائے گا۔ انہیں معلوم ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان کا سیاسی پتہ کٹ جائےگا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن قائدین اپنے مفرور اور بیرون ملک چھپے ہوئے رہنماو¿ں، دامادوں اور بچوں کو پاکستان واپس لائیں اور عدالتوں میں پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی گواہ ہے کہ پارلیمنٹ میں کھٹرے ہو کر جھوٹ بولنا شریف برادران کا شیوا ہے، نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بولا گیا چھوٹ عدالت نے پکڑا لیا جن کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے جھوٹا قرار دیا ان کا عمران خان پر انگلی اٹھانا بے معانی ہے۔

Scroll To Top