شاعری کبھی بھی میری اقلیم نہیں تھی۔میرے تخیل کے گھوڑے ہمیشہ سرزین نثر پر دوڑتے تھے مگر کبھی کبھی کی طبع آزمائی میں کیا ہرج ہے؟ مجھے اپنی سب سے پہلی طبع آزماءآج بھی یاد ہے۔
”رونا دھونا چھوڑ دو یارو
وقت وہ آنے والا ہے
انسانوں کے ہونٹوں پہ جب
آگ کے شعلے ناچیں گے“
61برس گزر گئے !!!
08-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
آپ وزیراعظم عمران خان سے اگر پوچھیں کہ آپ پر چاروں طرف سے مسائل بحرانوں اور عداوتوں کی بوچھاڑ ہو رہی ہو تو اپنے اعصاب کو مضبوط اور اپنے آپ کو پراعتماد کیسے رکھتے ہیں تو وہ فوری جواب دیں گے ”کرکٹ کی ٹریننگ۔میں نے بڑی ہی اعصاب شکن کرکٹ کھیلی ہے اورہار کو جیت میں بدلناسیکھاہے“
08-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
کچھ لوگ گناہ یا جرم کا ارتکاب یہ سوچ کر کیا کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر توبہ کر لیں گے۔یوں گناہ بھی کرتے رہتے ہیں اور توبہ بھی۔میں نہیں جانتا کہ نواز شریف بھی ایسا کرتےتھے یا نہیں مگر قوی یقین ہے کہ اپنی لاڈلی بیٹی کو سیاست میں لانے کے بعد وہ گناہ کو گناہ سمجھناہی بھول گئے
08-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔
جب شہباز شریف یا کوئی اور شریف یہ بلند بانگ اعلان کرتا ہے کہ میں نے ایک روپے کی بھی چوری نہیں کی تو مجھے بڑی ہنسی آتی ہے. ایک روپے کی چوری کون احمق بے وقوف گدھا کرتا ہے؟
08-06-2019
۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top