ٹینس،سلواکیہ کی ڈومینیکا نے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا

Tennis Slovakias Dominika Won The Wta Title

سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووانے عالمی نمبر ایک اینجلیک کربر کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریا میں ہونے والا وینا اوپن ٹائٹل برطانیہ کے اینڈی مرے کے نام رہا ۔

سنگاپور میں کھیلے گئے فائنل میں ڈومینکا ابتدا ہی سے چھائی رہیں ،پہلے سیٹ میں اینجلیک کربرکو چی تین کے اسکور سے شکست ہوئی ،دوسرے سیٹ میں بھی کربر کی ایک نہ چلی اور ڈومینیکا نے چھ چار کی فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ادھر آسٹریا میں ہونے والے وینا اوپن کے فائنل میں اینڈی مرے نے فرانس کے ویلفرائیڈ سونگا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا،عالمی نمبر دو نے پہلے سیٹ میں حریف کو صرف تین ہی گیم جیتنے کا موقع دیا۔

دوسرے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکر تک پہنچالیکن فتح مرے کے نام رہی،دوسری جانب مینز کی عالمی رینکنگ میں جوکووچ کی اجارداری قائم ہے، ویمنز میں جرمنی کی کیربر کا پہلا نمبر ہے تو بھارت کی ثانیہ مرزا ڈبلزرینکنگ میں مسلسل دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

Scroll To Top