محسن داوڑ ،علی وزیر گروہ کا چیک پوسٹ پر حملہ :ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کا وقت آ گیا ہے

  • شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 5فوجی جوان زخمی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور جاں بحق ،10 زخمی ، علی وزیرسمیت آٹھ گرفتار ، محسن داوڑ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد فرار
  • حملہ آور ایک دن پہلے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کےلئے دباﺅڈالنا چاہتے تھے، چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں نے اشتعال اور براہ راست فائرنگ کے باوجود انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا

پشاور (این این آئی) محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ، علی وزیرسمیت آٹھ کو گرفتار کرلیاگیا ، محسن داوڑ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد فرار ہوگیا ۔اتوار کو پاک فوج کے ایک بیان کے مطابق محسن جاویدداوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ بیان کے مطابق یہ لوگ ان مشتبہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کےلئے دباﺅڈالنا چاہتے تھے جنہیں ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔چیک پوسٹ پر موجود فوجیوں نے اشتعال اور براہ راست فائرنگ کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے تبادلہ میں تین افراد جاں بحق اوردس افراد زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو علاج کےلئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔علی وزیر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور محسن داوڑ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ۔

Scroll To Top