وزیراعظم ۔ وانگ شی چن ملاقات:مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط

  • وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات، طرفین کے مابین معاشی اور تکنیکی امورمیں تعاون ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور لسبیلہ یونیورسٹی کے زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • معزز مہمان کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کے لیے ایوان صدر میں تقریب ، صدر عارف علوی نے معزز مہمان کو اعزاز سے نوازا

اسلام آباد( الاخبار نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، بعد ازاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے معزز مہمان وانگ شی چن کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر وزیراعظم اور چین کے نائب صدر کی سربراہی میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں معاشی اور تکنیکی امورمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، پاک چین ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں مفاہمت کی یادداشت اور لسبیلہ یونیورسٹی کے زرعی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی نائب صدر نے معاہدوں پر دستخط کیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے نائب صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کے لیے ایوان صدر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، صدر عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

Scroll To Top