پاک فوج کےخلاف سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھارت سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف

  • بھارت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی،پی ٹی ایم کارکنان جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے غلط تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف
  • پی ٹی ایم اور اس کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا گروپس پر پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی جاری

نئی دہلی(الاخبار نیوز) بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، بھارت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اتوار کے روز میران شاہ کے علاقے بویا میں پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمران پاک فوجکی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کرنے لگے اس حوالے سے پی ٹی ایم کارکنان نے جھوٹی خبریں چلانا شروع کر دیں، پی ٹی ایم اور ان کی حمایت کرنے والے سوشل میڈیا گروپس پر پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے اور جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں۔اب خبر آئی ہے کہ یہ پروپیگنڈہ کرنے والے تمام سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھارت سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی چیک پوسٹ پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم نے جھوٹی مہم چلانا شروع کر دی ہے۔پی ٹی ایم کارکنان جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو غلط تاثر دینے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔

Scroll To Top