8ماہ کی حکومت سے 70سال کا حساب نہیں مانگا جا سکتا،فردوس عاشق اعوان

  • شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا، اب کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں ،ٹوئٹر پیغام
  • تصادم کسی مسئلے کا حل نہیں ، مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں،اپوزیشن بھی میڈیا کے ذریعے بے یقینی پیدا نہ کرے ، اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر طویل مدت ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک 8ماہ کی حکومت سے 70سال کا حساب نہیں مانگا جا سکتا،،تصادم کسی مسئلے کا حل نہیں ، مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں،اپوزیشن بھی میڈیا کے ذریعے بے یقینی پیدا نہ کرے ، اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر طویل مدت ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ملکر کام کریں،حکومت میڈیا سے جڑے مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہے،حکومت آپ کے جذبے کو ہر جگہ تحفظ دے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سر کاری نیوز ایجنسی( اے پی پی )ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو سب سے زیادہ اے پی پی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اے پی پی ہر جگہ پاکستان کا مقدمہ لڑتی ہے ،پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اداروں کو سیاست زدہ کرنے سے ان کا اصل کام متاثر ہوتا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ نیوز ایجنسی کو ایسا فعال ادارہ بنانا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی ترجمانی کرے۔انہوںنے کہاکہ ادارے میں پہلی اصلاحات کے طور پر یونین اور انتظامیہ میں بہتر تعلقات ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملک میں ہر لیڈر نے سیاست دان بن کر مفاد اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ سیاستدان کی نظر اگلے الیکشن پرجبکہ لیڈر آئندہ نسلوں کا سوچتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک لیڈر بن کر اس قوم کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،ہم نے مشاورت سے آگے بڑھنا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ادارے کے ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرنا قیادت کی ذمہ داری ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ اور قرضوں تلے دبادیا۔، انہوںنے کہاکہ ایک 8ماہ کی حکومت سے 70سال کا حساب نہیں مانگا جا سکتا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئے ہیں،مسائل کو پس پشت ڈال کرآگے بڑھ سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مفاد ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں تمام اداروں میں اصلاحات کا عمل مکمل کرنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کو سب سے زیادہ پسے ہوئے طبقے اور مزدور کی فکر ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آ ج تک کسی لیڈرکے دل میں ایسی تڑپ نہیں دیکھی جو عمران خان میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا پیغام ہے کہ اے پی پی کو ایک رول ماڈل بنائیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیا سے جڑے مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی بے چینی کے اثرات تمام جگہ نظر آتے ہیں،انہوںنے کہاکہ میڈیا ورکرز کو صحت انصاف کارڈ کا حصہ بنا رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم ہاو¿سنگ سکیم میں میڈیا ورکرز کو بھی حصہ بنا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام پریس کلبز اور اداروں سے میڈیا ورکرز کی فہرستیں لے رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے ہر جگہ مشاورت کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پریس کلبز ، اے پی این ایس اور سی پی این ای ہمارے شراکت دار ہونگے۔انہوںنے کہاکہ اے پی پی یونین کے ذریعے میڈیا ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا ورکرز کے تمام جائز مطالبات مان لیے گئے ہیں،تمام ورکروں سے بہتر کارکردگی کے طلب گار ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنی سیاست کو عوامی فلاح و بہبود کا نشہ بنائیں۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ حکومت آپ کے جذبے کو ہر جگہ تحفظ دے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی خدمت کا جذبہ لازوال ہے۔انہوںنے کہاکہ اجتماعی مفادات ،اداروں کو استحکام اور رول ماڈل بنانا ورکرز کی ذمہ داری ہے،تصادم کسی مسئلے کا حل نہیں ، مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو بھی کہتے ہیں کہ میڈیا کے ذریعے بے یقینی پیدا نہ کریں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کر طویل مدت ایجنڈے پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ملکر کام کریں۔معاون خصوصی نے کہاکہ چاہتے ہیں حکومت اور اپوزیشن ملکر کام کریں۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ عید کے بعد اے پی پی ورکرز کیساتھ عید ملن پارٹی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ تمام شعبوں میں عورتوں کو مساوی حقوق دینا ہماری ذمہ داری ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع دیکر ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے،خواتین اقتصادی شراکت دار ہیں، ان کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ دریں اثناءایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں-جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ 30سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں-

Scroll To Top