ٹوئیٹر کالم برائے غلام اکبر 17-05-2019

داماد اور سسر کے رشتوں کی اہمیت ہمارے معاشرے میں کیا ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔یہ خاندان یا گھر کا حصہ ہوتے ہیں۔ اس میں اللہ کی کوءنہ کوءمصلحت ضرور ہو گی کہ دو خلفا? راشدین آپ صلعم کے سسر اور دو داماد تھے۔یہ ایک عظیم المرتبت خاندان تھا۔ایک گھر اور گھرانہ تھا ایک بیت تھا
16 مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا رب کتنا خوش نصیب ہوتا میں اگر میرے اندر بھی ایمان اس طرح داخل ہوا ہوتا جس طرح حضرت عمر ؓکے اندر داخل ہوا ! یا رب ہمارے حکمرانوں میں روح فاروقی پھونک دے !
16 مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مریم نواز کی چیخیں کب تک فضاو¿ں میں گونجتی رہیں گی ؟ایک روز ٹویٹر بھی کانوں میں انگلیاں ڈال کر کہے گا بی بی اب بس کر۔جو ہونا تھا ہو گیا۔ابا حضور سے اب کہہ کر شیر بن شیر۔شیر پنجرے میں بھی شیر رہتا ہے۔
15مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے پاکستانی ہونے کے ساتھ پنجابی ہونے پر بھی فخرہے میں رانا رنجیت اور میاں نواز کے پنجاب کی نہیں اس پنجاب کی بات کر رہا ہوں جس نے جناح کو قائداعظم بنایااور فرزند سندھ بھٹو کو اپنا لیڈر۔ میرے پنجاب میں تعصب کی نہیں عزیز بھٹی جیسے شہیدوں کی فصل اگتی ہے۔
14مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فخر میرا سرمایہ ہے۔مجھے فخر ہے کہ مجھے اللہ نے ایک کلمہ گوگھر میں پیدا کیا۔میں امت رحمت اللعالمین میں سے ہوں۔ اور میرے آقا کا نام محمد ﷺ ہے۔مجھے فخر ہے کہ خطاکارہونے کے باوجود میں اپنے رب سے ڈرتا ہوں ۔مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کا فرزند ہوں جواللہ کی حاکمیت کےلئے قائم ہوااللہ اکبر۔
14مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی میری بھی ماں ہوا کرتی تھی۔تب خزاں بھی بہار ہو کرتی تھی۔ماں تو مر کر بھی زندہ رہتی ہے۔ماں کی یاد بھلا مرا کرتی ہے؟۔ماں کے قدموں میں جنت تو ہو گی ہی۔ماں تو خود اک جنت ہوا کرےی ہے۔وہ لوگ بدنصیب ہوتے ہیں۔جن کی زندگی میں ماں نہیں ہوا کرتی۔
12مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت بار بار الزام عائد کرتا ہے کہ کشمیر کی “جہدحریت” میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔میں یہ سوچتا ہوں کہ کاش اس الزام میں صداقت ہوتی۔مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ دراصل پاکستان پر جارحیت ہے۔جارحیت کے خلاف سوئی رہی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔آپ ﷺ کا آخری اقدام”گھوڑے تیاررکھو“تھا۔
12مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی سی گوادر میں بھارت کے تربیت یافتہ بلوچ دہشت گردوں نے جو کاروائی کی ہے اس کے بعد ہمارے پالیسی سازوں کے سامنے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہونا چاہئے کہ فرمان ربانی پر عمل کیا جا؟۔قران بار بار کہتا ہے کہ ان کا پیچھا کروجہاں بھی ملیں ان کی گردنیں اڑا دو۔پیچھا کرو انتظار نہ کرو۔
12مئی 2019ئ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll To Top