ٹوئیٹرکالم۔11-05-2019 غلام اکبر

کچھ تحریریں بڑی دھماکہ خیز اور ہلا دینے والی ہوتی ہیں-ایسی ہی ایک تحریر پڑھی ہے جس میں رائٹر نے عمران خان پر لگنے والے تمام الزامات کو درست مانتے ہو؟ پوچھا ہے کہ قوم کے سامنے دو ہی راستے ہیں (۱) پاکستان کو دوبارہ شکایوں کی شکارگاہ بنا دیا جا؟ یا (۲)عمران خان کو پورا موقع دیا جا؟
10مئی 2019

وہ لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں جن کا اعتقاد آخرت پر پوراہوتا ہے اور کرپشن کاموقع پوری طرح موجود ہو تب بھی منہ موڑلیتے ہیں ورنہ شیطان ہر وقت تاک میں رہتا ہے معاشرے کو بڑا خطرہ ایسے منافقین سے ہوتا ہے جو نظر تو پورے متقی آتے ہیں مگر اند ر سے کہتے رہتے ہیں آخرت دیکھی کس نے ہے؟
10مئی 2019

آپ کی چیخیں تب رکیں گی راجکمار جی جب آپ کے ابا حضور اور تایا میاں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس چھین لی جائے گی تب آپ کی صرف ہچکیاں سنائی دیں گی اور معاشی طور پر قتل ہونے والے عوام کو انصاف بھی مل جائےگا۔عوام کی حالت زار دیکھ کر آپ کی صحت جس بری طرح متاثر ہو رہی ہے ہمارےسامنے ہے۔
09مئی 2019

مریم نواز کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ال کپون کو ابراہم لنکن بنانا کتنا مشکل کام ہے۔نواز شریف کو آئندہ عدالتیں کتنا ہی ریلیف کیوں نہ دیں وہ نشان عبرت بن چکے ہیں۔آئندہ کوئی حکمران اس قدر سفاکی کے ساتھ قومی خزانے پر ڈاکے نہیں ڈالے گا۔
08مئی 2019

Scroll To Top